حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرمانشاہ/ایران کے شہر ہرسین کے امام جمعہ نے مساجد کے ائمہ جماعت، ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ، سپاہ شہرستان میں دفتر نمائندہ ولی فقیہ کے سربراہ اور مدرسہ امام خمینی (رہ) ہرسین کے اساتید کے ساتھ منعقدہ نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: آئندہ انتخابات کی حساسیت اور خطے اور موجودہ دنیا میں ایران کی پوزیشن کو دیکھتے ہوئے علماء اور مبلغین کی ذمہ داری بہت اہم اور سنگین ہو جاتی ہے۔
انہوں نے کہا: علمائے کرام بالخصوص مساجد کے ائمہ جمعہ والجماعت کا معاشرے میں کردار انتہائی اہم ہے۔
ہرسین کے امام جمعہ نے کہا: علماء و مبلغین جہاد تبیین کے سلسلہ میں ہراول دستہ شمار ہوتے ہیں لہذا انہیں حدالامکان معاشرے میں بصیرت اور دینی تعلیمات کو رواج دینا چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ نشست کے آخر میں شہر کی مساجد کے اماموں نے بھی مختلف مسائل پر اپنے نکات اور آراء پیش کیں۔